5 جولائی، 2026، 8:54 AM

شہید رہبر کے جنازے میں کئی ملین افراد کی شرکت، عالمی میڈیا کی خصوصی کوریج

شہید رہبر کے جنازے میں کئی ملین افراد کی شرکت، عالمی میڈیا کی خصوصی کوریج

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے تہران میں شہید رہبر کے جسد مطہر سے آخری دیدار اور نماز جنازہ میں ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو نمایاں انداز میں کوریج دیتے ہوئے اس تقریب کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید رہبر کے جسد مطہر سے آخری دیدار اور نماز جنازہ میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

عربی سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کی صبح ہزاروں ایرانی عوام مسلسل دوسرے روز بھی تہران کے مصلائے امام خمینی پہنچے تاکہ شہید رہبر کی نماز جنازہ اور وداعی مراسم میں شریک ہو سکیں۔

چینل نے براہ راست کوریج میں بتایا کہ مصلا کے اندر ہی نہیں بلکہ اطراف کی سڑکیں بھی سوگواروں سے بھری ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شرکا مختلف نعرے لگا رہے تھے، سرخ پرچم اور مزاحمتی محاذ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور نئے رہبر سے تجدید عہد بھی کر رہے تھے۔

ٹی آر ٹی عربی نے رپورٹ دی کہ ایران کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے سوگوار بھی تشییعی مراسم میں شریک ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہے گا۔

العہد نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آئندہ بدھ عراق میں ہونے والے تشییعی مراسم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور نجف اشرف و کربلا معلی میں پانچ ملین سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ انتظامات کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

المنار نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عوام کی بڑی تعداد مسلسل تہران کے مصلا کا رخ کر رہی ہے تاکہ شہید رہبر کو آخری الوداع کہہ سکے۔

روسی نشریاتی ادارے آر ٹی نے بھی عراق میں ہونے والی آئندہ تشییعی تقریبات کی تیاریوں کو نمایاں کوریج دی۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تہران میں جاری تشییعی مراسم میں ایران کے مختلف صوبوں سے لاکھوں افراد کے علاوہ 30 ممالک کے سیاسی وفود بھی شریک ہیں، جبکہ یمن کے المسیرہ ٹی وی نے براہ راست نشریات میں اس اجتماع کو تاریخی قرار دیا۔

News ID 1940143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha